سپیکر قومی اسمبلی

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کی ایوان میں واپسی کی ایک اور درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد (عکس آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کی ایوان میں واپسی کی ایک اور درخواست مسترد کر دی۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیف وہیپ عامر ڈوگر نے اسمبلی میں واپسی کے لیے اسپیکرقومی اسمبلی سے رابطہ کیا ،عامر ڈوگر نے عدالتی فیصلوں کی کاپی کے ساتھ سپیکر سے ایوان میں واپس آنے کی درخواست کی تھی۔

اسمبلی ذرائع کے مطابق کسی عدالتی فیصلے میں سپیکر کا استعفوں کی منظوری کا حکم مسترد نہیں کیا گیا،عدالتوں نے الیکشن کمیشن کا نوٹیفیکیشن معطل کیا اور ضمنی انتخابات بھی ملتوی ہو گئے، عدالتوں کی جانب سے جاری سپیکر کو نوٹسز میں ہماری قانونی ٹیم پیش ہو گی۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے ریکارڈ میں تحریک انصاف کے 123 اراکین کے استعفیٰ منظور ہو چکے ہیں۔ ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق ریکارڈ کے مطابق یہ اراکین اب رکن قومی اسمبلی نہیں رہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے دو ٹوک موقف اختیار کیاکہ کسی اجنبی کو ایوان میں آنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں