سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کے تمام بینچز آئندہ ہفتے سے مقدمات کی سماعت کریں گے

اسلام آباد (عکس آن لائن ) سپریم کورٹ کے تمام بینچز آئندہ ہفتے سے مقدمات کی سماعت کریں گے،کورونا وائرس کے باعث سپریم کورٹ میں دو ہفتے معمول سے کم بینچز تشکیل دیئے گئے تھے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر جاری کردیا گیا ہے،

جس کے مطابق عدالت عظمیٰ کے تمام آٹھ بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے،ان میں سے چھ بینچز اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں ایک ایک بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔اسلام آباد کے بینچ نمبر ایک چیف جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل ہے جبکہ بینچ نمبر دو جسٹس مشیر عالم اور جسٹس یحییٰ خان آفریدی پر مشتمل ہوگا،اسی طرح بینچ نمبر تین جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی محمد امین پر مشتمل ہوگا۔

سپریم کورٹ کے بینچ نمبر چارمیں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق پر مشتمل ہوگا اسی طرح بینچ نمبر پانچ جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل ہوگا،بینچ نمبر چھ میں جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل ہو گا۔لاہور رجسٹری کے بینچ میں جسٹس منظور ملک اور جسٹس منصورعلی شاہ پر مشتمل ہوگا جبکہ کراچی رجسٹری میں بینچ جسٹس مقبول باقر،جسٹس فیصل عرب اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں