جبری ریٹائرمنٹ

سپریم کورٹ نے ڈاکیے کی برطرفی کو جبری ریٹائرمنٹ میں تبدیل کرنےکا فیصلہ کالعدم قراردیدیا

اسلام آباد (عکس آن لائن ) سپریم کورٹ نے بیوہ کی پینشن میں خورد برد میں ملوث ڈاکیے کی برطرفی کو ریٹائرمنٹ میں تبدیل کرنے کا سروس ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بیوہ کی پینشن میں خورد برد کرنے والے ڈاکیے کی برطرفی کے معاملہ پر سماعت ہوئی،

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد اپنے فیصلے میں کہا کہ پوسٹ مین پر بیوہ کی ایک لاکھ دس ہزارپینشن خوردبرد کرنے کا الزام تھا،الزام قبول کرنے پر محکمے نے ڈاکیے کو نوکری سے برطرف کردیا تھا۔

سپریم کورٹ کے مطابق محکمے کے فیصلے کے خلاف ملزم نے فیڈرل سروسز ٹریبونل سے رجوع کیا تھا، مگر سپریم کورٹ نے برطرفی کو جبری ریٹائرمنٹ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دےدیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں