سٹیٹ بینک

سٹیٹ بینک ، غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 ماہ میں سب سے زیادہ بلند سطح تک پہنچ گئے

اسلام آباد(عکس آن لائن)سٹیٹ بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ایشیائی ترقیاتی بینک سے قرضے کی رقم موصول ہونے کے بعد پچھلے 10 ماہ میں سب سے زیادہ سطح تک پہنچ گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی رقم وصول ہونے کے بعد اب مرکزی بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب41 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں جبکہ غیر ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 17 ارب 29 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

مرکزی بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر رواں سال مارچ کے بعد اس بلند سطح تک پہنچے ہیں۔ نومبر کے اختتام پر غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 99 کروڑ 30 لاکھ ڈالر اور سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب11 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں