سٹرابری

سٹرابری وٹامن سی کے حصول کا اہم ترین ذریعہ ہے ، زرعی ماہرین

قصور(عکس آن لائن) ماہرین زراعت نے کہا کہ پنجاب میں سٹرابری کی پیداوارمیں اضافہ ہوگیاہے جبکہ پرکشش ، خوبصورت، ذائقہ دار پھل وٹامن سی کے حصول کا اہم ترین ذریعہ اوربے شمار غذائی وطبی خصوصیات کا حامل ہے لہذا باغبان و کاشتکار بھرپور مالی منفعت حاصل کرنے کے لئے سٹرابری کی کاشت کو مزید فروغ دیں تاکہ مذکورہ پھل کی طلب کو پورا کرنے میں مددمل سکے۔

جہاں سٹرابری کے پھل کو موسم گرماکے دوران انتہائی پسندیدگی سے کھایاجاتاہے اس کی دیگر مصنوعات جام ، جیلی، مربہ، چٹنی تیارکرکے اسے بیرون ممالک برآمد بھی کیاجارہاہے۔انہوں نے بتایا کہ سٹرابری وٹامن سی کے حصول کا اہم ترین ذریعہ ہے جس کے 100 گرام پھل میں 52 سے 64ملی گرام تک وٹامن سی پایاجاتاہے اگرچہ اس وقت قصور، پسرور، سیالکوٹ، گجرات، جہلم، راولپنڈی، اسلام آباد، وادی سون سیکسر، خوشاب، سرگودھا، شیخوپورہ اور بعض دیگر اضلاع میں رواں سال سٹرابری کی پیداوارمیں 25 سے 30 فیصد تک اضافہ ہواہے۔\378

اپنا تبصرہ بھیجیں