سٹاک ایکسچینج

سٹاک ایکسچینج:معمولی تیزی،مہنگے شیئرز گرگئے،9ارب کاخسارہ

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں پیر کو اتار چڑھاؤ کے بعد معمولی تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 11.62پوائنٹس کے اضافے سے 43218.67پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ،53.57فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا لیکن مہنگے شیئرز کی قیمتیں کم ہونے کے باعث سرمایہ کاروں کے 9ارب روپے سے زائد ڈوب گئے ،کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 8.48فیصدکم رہا۔

ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظر آئے اور ملکی سیاسی ومعاشی صوتحال کے پیش نظر فیصلہ کرنے میں بے یقینی کا شکار رہے جس کے نتیجے میں اتار چڑھاؤ کا رجحان دیکھنے میں آیا ،کے ایس ای 30انڈیکس 4.31پوائنٹس کے اضافے سے 20032.51پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 37.47پوائنٹس کی کمی سے 30020.56پوائنٹس پر بند ہوا، مجموعی طور پر364کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 195کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ157میں کمی اور12میں استحکام رہا ،مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ گھٹ کر80کھرب 93ارب40کروڑ 5لاکھ69ہزار 289روپے رہ گیا ،پیر کو36کروڑ61لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جوجمعہ کی نسبت3کروڑ39لاکھ شیئرزکم ہے۔

نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت74روپے کے اضافے سے بڑھ کر8075روپے اورسروس انڈسٹریزکے حصص کی قیمت 38.41روپے کے اضافے سے 906.74روپے ہوگئی ، پاک ٹوبیکو اورسفائر فائبرکے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب116روپے اور42.70روپے کی کمی ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں