بولڈ فوٹوشوٹ

سوشل میڈیا پر فرحان سعید اورایمان علی کے بولڈ فوٹوشوٹ کے چرچے

کراچی (عکس آن لائن) گلوکار و اداکار فرحان سعید اور اداکارہ و ماڈل ایمان علی کے بولڈ فوٹو شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے ہورہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر گلوکار و اداکار فرحان سعید اوراداکارہ و ماڈل ایمان علی کے فوٹو شوٹ سے متعلق چہ مگوئیاں عروج پرہیں۔

دونوں ہی اسٹارز نے اپنی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کرائیں جس کے بعد مداحوں کا کچھ ملا جلا رد عمل ہے۔کچھ مداح نے دونوں کو بولڈ فوٹو شوٹ پرتنقید کا نشانہ بنایا جب کہ کچھ مداحوں نے تصاویرمیں ایمان علی کی خوبصورتی اوراسٹائل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فرحان سعید ان کے ساتھ اچھے نہیں لگ رہے کیونکہ اداکارہ و ماڈل کی ایک الگ ہی کلاس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں