احسن خان

سوشل میڈیا پراپنے نظریات تھوپنے ،ذاتیات پر حملے کرنے کا رجحان انتہائی خطرناک ہے ‘ احسن خان

لاہور( رپوٹںگ آن لائن)اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پردلیل کی بجائے اپنے نظریات تھوپنے اورذاتیات پر حملے کرنے کا رجحان انتہائی خطرناک ہے جسے روکنے کی اشد ضرورت ہے ،پاکستان میں سوشل میڈیا کا زیادہ تر منفی سر گرمیوں کیلئے استعمال کیا جاتا ہے جو تشویش کی بات ہے ۔

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہاکہ سوشل میڈیا پر جس کی چاہے پگڑی اچھالی جاتی ہے لیکن بد قسمتی سے ایسے لوگوںکو گرفت میں لانے کے لئے کوئی موثر ضابطہ اور قانون موجود نہیں۔ سوشل میڈیا پر جس طرح کے کمنٹس آتے ہیں وہ نا قابل برداشت ہوتے ہیں۔

میںنوجوان نسل سے کہوں گی کہ اپنے اندر قوت برداشت کریں اور اگر کسی پر تنقید کرنی ہے تودلائل سے بات کریں اور کسی کی ذاتیات پر حملے کرنے کی بجائے تنقید برائے اصلاح کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں