پیکا ترمیمی آرڈیننس

سندھ ہاوس حملہ کیس‘ پی ٹی آئی کے 2 مستعفی ارکان کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد (نمائندہ عکس)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سندھ ہاوس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان قومی اسمبلی عطا اللہ اور فہیم خان کی 50 ہزار روپے کے مچلکوں پر 26 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی ہے

۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سندھ ہائی کورٹ پر حملے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے مستعفی ہونے والے ارکان قومی اسمبلی عطا اللہ اور فہیم خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزاروں کی جانب سے فیصل چوہدری اور علی رضا بخاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا جبکہ دونوں مستعفی ارکان کی پچاس، پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 26 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں