سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائیکورٹ، لوڈ شیڈنگ اورکنڈوں کیخلاف درخواست پرتفصیلی رپورٹ طلب

کراچی (نمائندہ عکس) سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کنڈوں سے متعلق تفصلی رپورٹ طلب کرلی۔ سندھ ہائی کورٹ میں شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کنڈوں کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کے الیکٹرک سے لوڈ شیڈنگ سے متعلق تفصلی رپورٹ اور بجلی چوری اور کنڈوں کے خلاف کارروائی کی بھی تفصیلات طلب کر لیں۔ وکیل کے الیکٹرک نے عدالت کو بتایا کہ نیپرا کی جانب سے جواب سات جولائی 2022 کو عمل درآمد رپورٹ جمع کرا دیا گیا ہے۔ کنڈوں اوربجلی چوری سے متعلق مقدمات کی تفصیلات بھی فراہم کردی ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ نیپرا کو لوڈ شیڈنگ سے متعلق خطوط لکھے ہیں،نیپرا نے کے الیکٹرک کو درخواست گزار کے علاقے گلشن اقبال میں غیر قانونی لوڈ شیڈنگ کا معاملہ دیکھنے کی ہدایت کی تھی۔

درخواست سیدہ ماریہ رضا کی جانب سے دائر کی گئی۔ دوسری جانب چھوٹے تاجروں پر بجلی کے بلز میں سیلز ٹیکس نافذ کرنے کے معاملے میں عدالت نے وفاقی حکومت کے الیکٹرک اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔ سندھ ہائی کورٹ میں انجمن تاجران سندھ کی جانب سے دائر درخواست میں مقف پیش کیا گیا کہ چھوٹے تاجر اس زمرے نہیں آتے، حکومت کا فیصلہ غیر قانونی ہے۔ درخواست جاوید شمس صدر کراچی ڈویژن انجمن تاجران نے دائر کی جس میں مقف اپنایا گیا کہ سیلز ٹیکس کا نفاذ بجٹ 2022 میں شامل کیا گیا ہے۔ پٹیشن کے ہمراہ فوری سماعت کے لئے درخواست دائر کی گئی ہے۔ راشد مرید وکیل درخواست گزارکا کہنا تھا کہ اس ماہ کے بجلی بلز میں ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔ فنانس بل کے مطابق چھوٹے تاجروں پر کمرشل بجلی میں ٹیکس شامل ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں