حلیم عادل

سندھ ڈوب ر ہا ہے ، سندھ کے وزرا پنجاب میں حمزہ کا دفاع کرنے میں مصروف ہیں،حلیم عادل

کراچی (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں برسات متاثرین کے رلیف کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ کے شہر بارشوں کے پانی میں ڈوب رہے ہیں لیکن زرداری سمیت سندھ کے وزرا پنجاب میں حمزہ کا دفاع کرنے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا گزشتہ روز سے ہونے والی بارش سے سندھ کے کئی شہر زیر آب آچکے ہیں لیکن پیشگی اطلاعات کے باوجود سندھ حکومت نے اقدامات نہیں اٹھائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں