سکول بند

سندھ حکومت کا 6اپریل سے 15روز کیلئے سکول بند کرنے کا اعلان

کراچی( عکس آن لائن) محکمہ تعلیم سندھ نے تمام اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک 6اپریل سے اگلے15روز کیلئے فزیکل کلاسز معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ محکمہ تعلیم سندھ نے کویڈ کی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک 6اپریل بروز منگل سے اگلے پندرہ روز کیلئے فزیکل کلاسز معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم بچوں کی تعلیم کو آن لائن، ہوم ورک اور دیگر ذرائع سے جاری رکھا جاسکتا ہے۔دوسری جانب وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ تعلیمی اداروں سے متعلق این سی او سی کا اہم اجلاس 6 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں وزرائے تعلیم ، صحت اور این سی او سی حکام شریک ہوں گے جس میں امتحانات سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی جب کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق فیصلہ وزرائے تعلیم ، وزرائے صحت اور این سی او سی کا متفقہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں