سنجے دت

سنجے دت نے بلاک بسٹر فلم سیریز’ ‘ہیرا پھیری 3” کا حصہ بننے کی تصدیق کردی

ممبئی(عکس آن لائن) بالی وڈ کے مشہور اداکارہ سنجے دت نے بلاک بسٹر فلم سیریز ‘ہیرا پھیری 3′ کا حصہ بننے کی تصدیق کردی ہے۔اداکار نے میڈیا سے گفتگو میں اس بات پر مسرت کا اظہار کیا ہے کہ وہ اکشے کمار، پریش راول اور سنیل شیٹی کے ساتھ کام کریں گے۔’ہیرا پھیری’ سیریز کے تیسرے حصے کی شوٹنگ کا آغاز حال ہی میں کیا گیا تھا اور شائقین فلم کو اس کا شدت سے انتظار ہے۔

مختلف ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ سنجے دت نئی فلم میں ایک گینگسٹر کا کردار نبھائیں گے اور اب اداکار نے اس کی تصدیق بھی کردی ہے۔ذرائع کے مطابق سنجے دت نئی فلم میں روی کشن کے ایک دور کے بھائی کا کردار ادا کریں گے جسے راجو، شیام اور بابو راؤ نے اکثر بیوقوف بنایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں