سٹی سمبڑیال

سمبڑیال سبزی وفروٹ منڈی کو شہر کے باہر منتقل کردیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

سمبڑیال(نمائندہ عکس آن لائن) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا ہے،

کہ سٹی سمبڑیال کے وسط مین جی ٹی روڈ پر قائم عرصہ دراز سے قائم سرکاری سبزی وفروٹ منڈی

کو جلا شہر کے باہر منتقل کردیا جائے گااورسیالکوٹ وزیر آباد روڈ پر قائم نیو سبزی فروٹ منڈی کو غیر قانونی

اورخودساختہ قرار نئی سبزی منڈی کے لیے 6رکنی کمیٹی تشکیل دودن کے اندر اندر تما م تر سفارشات مانگ

لی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے گزشتہ روز سمبڑیال میں سرکاری

اورخودساختہ سبزی وفروٹ منڈیوں کا دورہ کیا خودساختہ سبزی وفروٹ منڈی کے باہر آڑھتیوں اورشہریوں سے

گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سرکاری سبزی منڈی جوکہ شہر کے وسط مین جی ٹی روڈ پر قائم ہے بڑھتی ہوئی

آبادی اورٹریفک کی روانی کی وجہ سے کسانوں کومنڈی میں سبزی وفروٹ لانے میں دشواری ہوتی ہے .

اسے جلد شہر کے باہر منتقل کردیا جائے گا اس سلسلہ میں چھ رکنی کمیٹی تحصیلدار سمبڑیال کی سربراہی میں

تشکیل د ے دی گئی ہے جومناسب جگہ کی نشاندہی کر کے رپورٹ پیش کرے گی.

جہاں منتقل کی جائے اورخود ساختہ منڈی جو کہ سیالکوٹ وزیرآباد EPZ کے قریب واقع ہے .

جسے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی طرف سے غیرقانونی اورخود ساختہ سبز ی منڈی قائم کرنے والوں پر

ایف آئی آر بھی درج ہوچکی ہے جسے مارکیٹ کمیٹی سمبڑیال نے سیل کردیا ہے.

وہ سیل ہی رہے گی کسان اورآڑھتی سرکاری سبزی منڈی میں اپنا کام کریں

اس موقع پر تحصیلدار سمبڑیال رانا سجاد اقبال، ایس ڈی پی او سرکل سمبڑیال رانا زاہد ،

چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری ابراراحمد چیمہ ،

سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی چوہدری اختر حسین باگڑی سمیت آڑھتی اوردیگرشہری بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں