مصطفی نواز کھوکھر

سلیکٹڈ وزیراعظم اپوزیشن کے پہلے جلسے سے پہلے ہی گھبرا گئے ہیں’مصطفی نواز کھوکھر

لاہور(عکس آن لائن) ترجمان چیئرمین پیپلزپارٹی مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اپوزیشن کے پہلے جلسے سے پہلے ہی گھبرا گئے ہیں،گوجرانوالا جلسے سے قبل پنجاب کی ناکہ بندی اور مقدمات شرمناک عمل ہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جو شخص کہتا تھا کہ ہم آزاد قوم ہیں لوگوں کو بند نہیں رکھ سکتے آج وہ کورونا کی آڑ میں مقدمات درج کر رہا ہے ۔وزیرآباد میں پی پی رہنما اعجاز سماں کے خلاف کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔کٹھ پتلی وزیراعظم نے کنونشن سنٹر میں جو تماشہ لگایا تھا کہا اس میں کورونا ایس او پیز پر عمل کیا گیا تھا ؟ ،اگر اعجاز سماں پر مقدمہ ہو سکتا ہے تو عمران خان پر بھی وہی مقدمہ درج کیا جائے ۔

عمران خان کو گرفتار کیا جائے پھر اعجاز سماں تقریب میں موجود تمام ساتھیوں سمیت گرفتاری دیں گے،اب یہ تماشا بند ہونا چاہئے ، ہم کسی صورت آمرانہ اقدامات برداشت نہیں کریں گے۔پی ڈی ایم عمران خان کی ناجائز، نالائق ، نااہل اور ناکام حکومت کی تابوت میں آخری کیل ٹھوکنے آ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں