سفری خدمات

سفری خدمات کی برآمدات میں پہلی سہ ماہی کے دوران 32.33 فیصد کی کمی

اسلام آباد (عکس آن لائن)سفری خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 32.33 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرستمبر2020 تک کی مدت میں سفری خدمات کی برآمدات سے ]پاکستان کو 89.97 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سفری خدمات کی برآمدات سے ملک کو121.124 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ پی بی ایس کے مطابق ذاتی سفری خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 31.89 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

اسی طرح بزنس خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 71.64 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی، پہلی سہ ماہی میں بزنس خدمات کی برآمدات کا حجم 0.380 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بزنس خدمات کی برآمدات سے ملک کو1.340 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔واضح رہے کہ ملک کے مجموعی تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 50.91 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ اس مدت میں خدمات کی برآمدات میں 5.40 فیصد اوردرآمدات میں 26.28 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں