ماہ نور

سفارش اور شارٹ کٹ سے منزل نہیں ملتی محنت کرنی پڑتی ہے،ماہ نور

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ،ماڈل اور پرفارمر ماہ نور کا کہنا ہے کہ کسی بھی شعبہ میں سفارش اور شارٹ کٹ سے منزل نہیں ملتی منز ل حاصل کرنے کیلئے محنت کرنی پڑتی ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سٹیج ،فلم اور ٹی وی پر محنت اور لگن سے کام کر کے موجودہ مقام حاصل کیا ہے رقص میں مہارت رکھتی ہوں اس لئے سٹیج پر مجھے پذیرائی ملی ،سٹیج سے جو شہرت حاصل ہوئی اسے کبھی فراموش نہیں کرسکتی،ماہ نور نے کہا کہ شوبز سے دور نہیں ہوئی کچھ ذاتی پروجیکٹ پر کام کر رہی ہوں جو بہت جلد پرستاروں کی نظر ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں