سری لنکن

سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دورہ ساؤتھ افریقہ خدشات کی نظر ہوگیا

کولمبو (عکس آن لائن) سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دورہ ساؤتھ افریقہ خدشات کی نظر ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ نے بتایا کہ جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔سری لنکا کرکٹ ٹیم کو رواں ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرنا ہے جس میں جنوبی افریقہ اور سری لنکن ٹیم کو دو ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں۔واضح رہے کہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کو 18دسمبر کو جنوبی افریقہ روانہ ہونا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں