منشیات فروشوں

سرگودھا: منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون، بدنام زمانہ منشیات فروش سجاد گرفتار

سرگودھا(نمائندہ عکس آن لائن) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقاراحمد کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ساہیوال یاران گل نے سب انسپکٹر آصف سلطان اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز محمد شکیل، ظفر حیات ودیگر ملازمان پر مشتمل ٹیموں کے ہمراہ تھانہ ساہیوال کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش سجاد سے چرس2کلو500گرام، خالد سے چرس1کلو400 گرام، اشرف سے چرس1کلو300گرام ، سلیم سے شراب50لیٹر ، افتخار سے شراب10لیٹر،محمد زمان سے پسٹل30بور اور ناصر سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں

اسی طرح مویشی چوری کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان لیاقت علی اور وسیم عباس کو گرفتارکرکے انکے قبضہ سے چوری کیے گئے مویشی کل مالیت4لاکھ70ہزار روپے برآمد کرکے بعدازقانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کردیئے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں