سرگودھا

سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقاراحمد کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی

سرگودھا(نمائندہ عکس آن لائن) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقاراحمد کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر مامون علی نے سب انسپکٹر فخر عباس ودیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر چک85جنوبی ریڈ کرکے مرغوں کی لڑائی پر جواءکھیلتے ملزمان محمد طیب، ندیم اختر اور عامر ندیم کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے گرفتارملزمان کے قبضہ سے داو پر لگی رقم مبلغ12ہزار 100روپے اور دس موٹرسائیکلیں برآمدکرکے انکے خلاف قماربازی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں