ہسپتالوں

سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی کے معیار پر گہری توجہ مرکوز ہے مریضوں کے علاج معالجہ میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی’یاسمین راشد

لاہور(عکس آن لائن) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی سے الحاق سرکاری ہسپتالوں کے لئے رواں مالی سال کے بجٹ میں8 ارب 80 کروڑ روپے کے خطیر فنڈز فراہم کئے گئے ہیں جبکہ علاج معالجہ کی جدید اور معیاری طبی سہولیات کو بھی وسعت دی جارہی ہے اور الائیڈ ہسپتال میں عالمی معیار کا ریجنل بلڈ ٹرانسفیوژن سنٹر بھی عنقریب فنکشنل ہوجائے گا۔انہوں نے یہ دورہ فیصل آباد کے موقع پرفیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی میں سینڈیکیٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ صحت کی جدید اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی موجودہ پنجاب حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے اور صحت کارڈ کی سہولت کو بھی وسعت دی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ریجنل بلڈ سنٹر ڈویژنل،ضلعی اور تحصیل سطح پر کام کرے گا اور خون کی فراہمی کے حوالے سے مریضوں کو بڑا فائدہ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی کے معیار پر گہری توجہ مرکوز ہے اور مریضوں کے علاج معالجہ میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت صرف اپنا این آر او لینے آئی ہے آج ایک طرف سیلاب نے تباہی مچائی ہوئی ہے لیکن عمران خان کی ٹیلی تھون روکنے کی کوششیں کی جارہی ہیں حالانکہ چیئرمین تحریک انصاف واضح کہہ چکے ہیں کہ ٹیلی تھان کے ذریعے اکٹھی ہونے والی امداد پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے علاوہ ملک کے دیگر سیلاب زدگان کے لئیبروئے کار لائی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈینٹل کالج کا پی سی ون بن گیا ہے،ہیلتھ سروسز کو بہتر کررہے ہیں،23 نئے اوربڑے سرکاری ہسپتال بنارہے ہیں آج تک 20 لاکھ لوگ صحت کارڈ کی سہولت لے چکے ہیں،گنگا رام ہسپتال،میانوالی اور ڈی جی خان کا ہسپتال اپ گریڈیشن کے بعد اسی ماہ کھل رہے ہیں۔قبل ازیں سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی،الائیڈ،ڈی ایچ کیو اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد کے انتظامی ومالیاتی امور زیر بحث آئے۔

صوبائی وزیر نے ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجہ کی صورتحال،طبی مشینری کی ورکنگ حالت پر بھی بریفنگ لی۔انہوں نے اعلی نظم ونسق کو ہمہ وقت یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ فیصل آباد کے تسلسل سے وزٹ کرتی ہیں لہذا کسی جگہ انتظامی کمزوری نظر نہیں آنی چاہیے۔انہوں نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے اقدامات کو جنگی بنیادوں پر جاری رکھنے کی تاکید کی اور کہا کہ صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات کے ثمرات عام مریضوں تک پہنچانا ہی مشن ہے جس کی تکمیل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔صوبائی وزیر صحت نے الائیڈ ہسپتال میں ریجنل بلڈ ٹرانسفیوژن سنٹر کی عمارت کا بھی دورہ کیا اور مختلف حصے دیکھے۔دریں اثناء صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداچانک فیصل آبادانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچ گئیں۔ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹرحافظ شاہدلطیف بھی ان کے ہمراہ تھے۔

صوبائی وزیر صحت نے فیصل آبادانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کاجائزہ لی۔ایم ایس ایف آئی سی نیصوبائی وزیر صحت کومریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیدکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کرکے طبی سہولیات کا جائزہ لیاجارہے جبکہ عوام کیلئے نئے اور بڑے سرکاری ہسپتالوں کاجال بچھایاجارہاہے۔عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنا مشن ہے۔انہقں نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی کمی کوپوراکرنے کیلئے سینئیررجسٹرارزکی سات سو نئی بھرتیوں کی ریکوزیشن پنجاب پبلک سروس کمیشن کو بھجوادی گئی ہے۔پنجاب میں نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈچائلڈہسپتال بنائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ نئے سرکاری ہسپتال بناکرعوام کی ہی فلاح وبہبود وعلاج معالجہ پر خرچ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں