سرکاری زمینوں

سرکاری زمینوں پر نا جائز قابضین سے زمینیں واگزارکروانے کے لیے کاروائیاں جاری ہیں،رانا ندیم اقبال

پاکپتن ( نمائندہ عکس آن لائن)حکومت پنجاب کی ہدایت پر سرکاری زمینوں پر نا جائز قابضین سے کروڑوں روپے کی زمینیں وا گزار کروانے کے لیے کاروائیاں جاری ہیں

ان خیالات کا اظہار سرکل آفیسر انٹی کرپشن پاکپتن رانا ندیم اقبال نے میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی ملاقات کے دوران کیا انہوں نے محکمہ انہار کے بیلدار ریاض ڈوگر وغیرہ سے 2کروڑ 95لاکھ مالیت کی ساڑھے 7ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئی ہے ، اس کے علاقہ کاروائیاں کر کے کروڑوں روپے مالیت کی اراضی واگزار کرائی گئی ہے

انہوں نے ڈی جی انٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس اور ریجنل ڈائریکٹر ساہیوال نعیم اﷲ بھٹی ڈپٹی ڈائریکٹر پاکپتن رانا فواد کے ویثرن کے مطابق کاروئیاں جاری ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں