یونس خان

سرفراز کے مستقبل کے لیے پریشان ہوں، یونس خان

کراچی(عکس آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان بھی سرفراز احمد کے معترف ہوگئے اور ان کی قابلیت کو سراہا۔تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد قومی ٹیم کے کپتان تھے جنہیں کارکردگی نہ دکھانے کی پاداش میں ہٹادیا گیا، بعد ازاں شائقین کرکٹ کی جانب سے بھی غم وغصے کا اظہار کیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کراچی کا فخر ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھ جیسے لوگوں پر کراچی کا قرض ہے، ہر کام میں ٹائم لگتا ہے پاکستان کرکٹ میں بھی بہتری آئے گی، ہوم گراو-04نڈ میں کرکٹ واپس آگئی ہے اس پر بہت خوشی ہے، توقع ہے کہ سرفراز بھی دوبارہ جلد میدان میں اتریں گے، ملک میں بہت ٹیلنٹ ہے۔خیال رہے کہ پاکستان میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ بحال ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 13 سال بعد ہوم گرانڈ پر ٹیسٹ میچ اپنے نام کیا، قومی ٹیم نے سری لنکا کو کراچی ٹیسٹ میں 263 رنز سے شکست دی تھی، سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے بولرز اور بلے باز دونوں چل گئے تھے۔جواب میں سری لنکا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی تھی، پاکستانی بولرز نے کسی کھلاڑی کو کریز پر ٹکنے نہیں دیا اور فتح اپنے نام کی، قومی ٹیم کی اس شاندار فتح کے بعد ٹیسٹ رینکنگ میں بھی پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں