اداکارہ بیا خان

سخت محنت ہی کامیابی کی سیڑھی ہے ، اداکارہ بیا خان

لاہور(عکس آن لائن) اداکارہ ‘ پرفارمرو ماڈل بیا خان نے کہاہے سخت محنت کی کامیابی کی سیڑھی ہے‘ جو بھی کام کیا عزت کے ساتھ کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں بیا خان نے کہا کہ دل سے محنت کی جائے تو ضائع نہیں ہوتی ہر شعبے میں عزت ملی جس کے لئے میں اللہ تعالی کی شکر گزارہوں۔ بیا خان نے بتایا کہ اپنے کام سے بے پناہ لگاؤرکھتی ہوں جوبھی کام کیا عزت کے ساتھ کیا ہے مستقبل میں بھی مایوس نہیں کرونگی۔بیا خان نے کہا کہ اداکاری،ماڈلنگ کے شعبوں میں کامیابی پر مزید محنت کرتی ہوں۔

بیا خان نے کہا کہ اب اچھی فلمیں بننے لگیں ہیں تو سینما گھروں کی رونقیں بھی بحال ہورہی ہیں اب یہ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں کی ذمے داری ہے کہ اپنے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے جدت اختیار کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں