وزیر اطلاعات

ستائیس فروری پوری پاکستانی قوم کی سربلندی اور سرفرازی کا دن ہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ 27 فروری پوری پاکستانی قوم کی سربلندی اور سرفرازی کا دن ہے۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ 27 فروری پوری پاکستانی قوم کی سربلندی اور سرفرازی کا دن ہے، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے شب خون مارنے والے دشمن کو دن میں تارے دکھائے اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن کا داعی ہے لیکن کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں