دیسی کھادیں

سبزیوں کی منافع بخش کاشت میں دیسی کھادیں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں ، محکمہ زراعت

قصور(عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت نے کہا کہ سبزیوں کی منافع بخش کاشت میں دیسی کھادیں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں لہذاکاشتکارسبزیوں کی کاشت سے قبل گوبرکی گلی سڑی کھادکھیتوں میں ضرورڈالیں تاکہ زمین کو زرخیز بنانے میں مددمل سکے نیز زمین کے کیمیائی تجزیے کے بعدکھیتوں میں اجزائے صغیرہ اورکبیرہ کی صحیح مقدار ماہرین زراعت اور محکمہ زراعت کے عملہ کی مشاورت سے استعمال کی جائے تاکہ کاشتکاروں کو بہترپیداوارحاصل کرنے میں مددمل سکے۔

علاوہ ازیں سبزیوں کی کاشت کےلئے چونکہ عام فصلوں کی نسبت زیادہ پانی کی ضرورت ہ وتی ہے اس لئے زمین کا انتخاب کرتے وقت ایسی زمین کا چنا?کیاجائے جس میں پانی جذب کرنے کی زیادہ صلاحیت موجودہو۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار زمین کی تیاری پر بھرپورتوجہ دیں اور اسے نرم و ہموار کرنے کے بعد اس میں اچھا معیاری نسل کا صاف ستھرا‘جڑی بوٹیوں سے پاک بہترین روئیدگی کا حامل بیج درست شرح میں استعمال کریں تاکہ بروقت اور بہترین پیداوارکا حصول ممکن بنایاجاسکے

اپنا تبصرہ بھیجیں