برآمدات

سبزیوں کی برآمدات میں مئی کے دوران 44.71 فیصد کمی ہوئی، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد(عکس آن لائن) \مئی 2020ء کے دوران سبزیوں کی برآمدات میں 44.71 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطاب قمئی 2020ء کے دوران برآمدات کا حجم 11.03 ملین ڈالر تک کم ہو گیا .

جبکہ مئی 2019ء میں 19.95 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔

اس طرح مئی 2019ء کے مقابلہ مئی 2020ء کے دوران سبزیوں کی برآمدات میں 8.92 ملین ڈالر یعنی 44.71 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں