ساہی وال

ساہی وال کے علاقہ بنگلہ سلطان پور روڈ پرتیز رفتار کوچ اور ہنڈائی ڈالہ میں تصادم،ڈرائیور جاں بحق

سرگودھا(نما ئند ہ عکس آن لائن) ساہی وال کے علاقہ بنگلہ سلطان پور روڈ پر نجی کمپنی کی تیز رفتار کوچ اور ہنڈائی ڈالہ میں تصادم سے ہنڈائی ڈرائیور جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق سرگودہا سے ملتان جانے والے نجی کمپنی کی تیز رفتار کوچ اور بلال پولٹری فارم ساہی وال کا ہنڈائی ڈالہ اپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں ہنڈائی ڈالہ کا ڈرائیور فروکہ کا رہائشی 27 سالہ شفقت موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ساتھ بیٹھا نوجوان فیصل شدید زخمی ہو گیا جبکہ اس موقع پر کوچ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جاں بحق ہونے والے نوجوان کی نعش کو کاروائی کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہی وال منتقل کردیا گیا ے اور زخمی نوجوان کو بھی ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے دوسری طرف پولیس تھانہ ساہی وال نے موقع پر پہنچ کر کوچ کو تحویل میں لے کر قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں