ہیلپر ایسوسی ایشن

ساہی وال:ہیلپر ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ کی جانب سے نابینا اور مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا گیا

ساہی وال(نما ئند ہ عکس آن لائن )رفاہی تنظیم ہیلپر ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ کی جانب سے نابینا اور مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا گیا فیصل ہال سرگودہا میں ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی معروف سیاسی و سماجی راہنما ملک اشرف برہان تھے جبکہ اس موقع پر سماجی راہنما امجد محمود بھٹی، جنرل سیکرٹری شوکت علی سلہری، مرزا مختار احمد، طارق محمود قاسمی،میڈم سمیرا، عدنان شاہ، چوہدری اسلم وڑائچ، سوشل ویلفیر افیسر اسماءمنظور، ثنا روف، محمد ارشد، میڈم سعدیہ، صبا رحمت، مس علشبہ، محمد ارشد و دیگر بھی موجود تھے تقریب میں ضلع بھر سے آے ہوے مستحق افراد میں ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا راشن رمضان پیکج کے تحت تقسیم کیا گیا جبکہ معذور افراد کو ویل چیئرز اور واکرز بھی دیے گئے

اس موقع پر مہمان خصوصی ملک محمد اشرف برہان، امجد محمود بھٹی، شوکت علی سلہری اور طارق محمود قاسمی و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت انسانیت کی معراج ہے دکھی اور بے سہارا افراد کی امداد کرکے ہم دنیا و آخرت میں فلاح پا سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہیلپر، ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ معاشرے کے دکھی اور لاچار و مستحق افراد کے لیے انتھک کام کررہی ہے جس پر تمام عہدیداران خراج تحسین کے مستحق ہیں مخیر حضرات کو چاہیے کہ وہ ہیلپر ایسوسی ایشن کا اس کارخیر میں بھر پور ساتھ دیں تاکہ اس جدو جہد میں کامیابی مل سکے اس، موقع پر پچاس سے زائد مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا گیا جس پر لوگوں نے ہیلپر ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں