محکمہ زراعت

ساہوکا: محکمہ زراعت قومی منصوبہ کے تحت 50%رعائتی قیمت پر کسانوں کو زرعی آلات فراہم کر رہی ہے

ساہوکا(نمائندہ عکس آن لائن) گندم کی پیداوار میں اضافے کیلئے پنجاب حکومت کی جانب محکمہ زراعت قومی منصوبہ کے تحت 50%رعائتی قیمت پر کسانوں کو زرعی آلات فراہم کر رہی ہے

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع بوریوالا چوہدری ا لطاف حسین نے کسانوں کے ایک وفد علی محمد خان جملیرا ،محمد یار خان بھٹی ،محمد اقبال انجم ،محمد ریاض چوہان سے ملاقات میں کہا انہوں نے کہا کہ12.5 ایکٹر تک زرعی زمین کے مالک ،ٹھیکیدار،مذارعین جو کہ کم ازکم 50ہارس پاور ٹریکٹر کے مالک ہو ں زرعی آلات کے لئے 20فروری تک اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کے دفتر میں درخواستیں جمع کروا سکتے ہیںاس سکیم کے تحت کاشتکار حاصل کر دہ زرعی آلات 3سال تک دوسرے کا شتکاروں کو کرایہ پر دینے کا پابند ہو گا

زرعی رقبہ کی مشترکہ ملکیت کی صورت میں خاندان میں سے صرف ایک شخص درخواست دے سکے گا انہوں نے مزید کہا کہ تیل دار اجناس کی کاشت میں اضافہ کیلئے بھی حکومت رعائتی قیمت پرزرعی آلات فراہم کر رہی ہے جس کیلئے 25ایکٹرتک کے مالک ٹھیکدار ،مزارعین بھی20فروری تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیںاس کے علاوہ رعائتی قیمت پرمونگ کا بیج بھی فراہم کیا جا رہا ہے جس کیلئے درخواستیں 15 فروری تک جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں