ساجد حسن

ساجد حسن کا انکشاف: ڈرامہ دھوپ کنارے کا معاوضہ آج تک نہیں ملا

کراچی (عکس آن لائن) اداکار ساجد حسن نے انکشاف کیا کہ انہیں مشہور زمانہ ڈرامہ “دھوپ کنارے” کا معاوضہ آج تک نہیں ملا ۔ گزشتہ روز کراچی آرٹس کونسل میں ڈرامہ ان کہی کو تھیٹر میں پیش کئے جانے کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

پریس کانفرنس سے گفتگو کے دوران ڈرامہ کی رائٹر حسنیہ معین نے بتایا کہ جب انہوں نے ڈرامہ ان کہی کے مرکزی کردار کیلئے اداکارہ شہناز شیخ سے رابطہ کیا تو شہناز شیخ نے ان سے پوچھا کہ کتنے پیسے ملیں گے ؟

جو پیسے شہناز نے مانگے وہ ہدایت کار شعیب منصور نے اپنی جیب سے پورے کرکے دیئے ۔ حسینہ معین کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی کے زمانے میں ڈرامہ آرٹسٹوں کو کوئی خاص پیسے نہیں ملا کرتے تھے۔

حسینہ معین کی اسی گفتگو کے دوران اداکار ساجد حسن نے ہنستے ہوئے بتایا کہ 1987 کے مشہور زمانہ ڈرامے دھوپ کنارے کے پیسے انہیں آج تک نہیں ملے ۔معروف ڈرامہ دھوپ کنارے کی کاسٹ میں ساجد حسن ، مرینہ خان ، قاضی واجد ،ارشد محمود ،راحت کاظمی اور بدر خلیل شامل تھے ۔

اس ڈرامہ میں ساجد حسن نے (ڈاکٹر عرفان)کا کردار ادا کیا تھا یہ اک مزاحیہ کردار تھا جس میں ڈاکٹر عرفان کو لاپروہ اور بے مثال حس مزاح رکھنے والا دکھایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں