عثمان بزدار

سابق حکمرانوں نے عوام کی اصل ترجیحات کو نظر انداز کیا‘ وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(عکس آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی

قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا،

عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے

اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، اس موقع پر اراکین اسمبلی نے فرداً فرداً وزیراعلیٰ کو اپنے حلقوں کے

مسائل اور فلاح عامہ کے کاموں سے آگاہ کیا۔ملاقات میں سردار عثمان بزدار نے عوامی نمائندوں

کو ان کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی،

اراکین ا سمبلی کی نامساعدمعاشی حالات میں بہترین بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو مبارکباد بھی دی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائیں گے،

ہمارا ہرقدم عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہے،اراکین اسمبلی میرے ساتھی ہیں،

ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔سردار عثمان بزدار نے کہا،

کہ سابق حکمرانوں نے صوبے کے عوام کی اصل ترجیحات کو نظر انداز کیا،

ماضی میں ذاتی نمائش کے لئے منصوبوں پر قومی وسائل ضائع کئے گئے،

قومی وسائل عوام کی امانت ہیں اور انہیں ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کرنا خیانت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں