وزیراعلیٰ پنجاب

سابق حکمرانوں نے اپنے دور میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب

سرگودھا(عکس آن لائن)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے اپنے دور میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں۔بدعنوان عناصر کو صرف لوٹ مار سے اکٹھی کی گئی دولت بچانے کی فکر ہے۔

عثمان بزدارنے کہا کہ کرپشن کے ناسور نے پاکستان کو پیچھے دھکیلا ہے۔کرپشن کرنے والوں کوعوام کی ترقی کے سفر میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملکی خزانے پر ہاتھ صاف کرنے والے عناصر آج کس منہ سے عوام کی بات کرتے ہیں۔سابق ادوار میں کرپشن نہ ہوتی تو آج ملک قرضوں میں نہ ڈوبا ہوتا۔

عثمان بزدارنے کہا کہ ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو اپنے کئے کا حساب دینا ہوگا۔ملک کی ترقی کیلئے کرپشن، لوٹ مار اور اقربا پروری کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں