ہمایوں اختر خان

سابقہ دور میں ڈالر کو جان بوجھ کر اوور ویلیو رکھنے کا خمیازہ قوم آج بھگت رہی ہے ‘ ہمایوں اختر خان

لاہور/کراچی(عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ 70سے75فیصد ٹیکس آمدن مینو فیکچرننگ سے حاصل ہوتی ہے اس لئے حکومت مینو فیکچرننگ گروتھ کو بڑھانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ، مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور میںانتہائی مہنگی کمرشل قرضے لئے جنہیں اتارنا چیلنج سے کم نہیں ، بہتر ہوتے معاشی اشاریوں کے اثرات بہت جلد عوام کی زندگیوں پربھی نمایاں ہوں گے ۔ اپنے دفتر میں مختلف شعبوں کے صنعتکاروں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنے سیاسی فائدے کو پس پشت دالتے ہوئے ملک و قوم کے مستقبل کو ترجیح دی اور اسی لئے اصلاحات کی کڑوی گولی نگلی جس سے بہتری کے آثار واضح ہو رہے ہیں۔

سابقہ حکومتوں نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے ڈھنگ ٹپائو اور کاسمیٹکس پالیسیاں اپنائیں ، ڈالر کو جان بوجھ کر اوور ویلیو رکھا گیا لیکن جب یہ اپنی اصل سطح پر واپس آیا تو پوری قوم کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حکومت نے کنسٹرکشن کے شعبے کیلئے مراعاتی پیکج دیا ہے جس سے چالیس سے زائد شعبوںکو عروج حاصل ہو رہا ہے ، اسی طرح مینو فیکچرننگ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے کیونکہ یہ وہ شعبہ ہے جس سے نہ صرف 70سے 75فیصد ٹیکس آمدن حاصل ہوتی ہے بلکہ لاکھوں لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آتے ہیں۔وفد نے ہمایوں اختر خان کو اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے انڈسٹری کی بہتری کیلئے تجاویز بھی دیں جنہیں انہوںنے حکومتی ذمہ داران تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں