نمرہ خان

زندگی میں خواہش تھی کہ میری شادی سادگی سے ہو ،نمرہ خان

اسلام آباد (عکس آن لائن) معروف پاکستانی اداکارہ نمرہ خان کا کہنا ہے کہ میری زندگی کی خواہش تھی کہ میری شادی سادگی میں ہو اور میری یہ خواہش لاک ڈاون کی وجہ سے پوری ہوگئی ۔

اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر مداحوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ زندگی کی بڑی خوائش ہی تھی کہ میرا نکا ح سادگی سے ہو الحمداللہ میری یہ خوائش پوری ہو گئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اپنے سسرال میں ہیں اور خدا کا شکر ہیں کہ ان کے کو بہت پیار اور خیال کرنے والے شوہر کا ساتھ ملا ہے۔

واضع رہے کہ نمرہ خان نے پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈرامہ سیریل خواب تعبیر سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور 2014 میں ایک حادثے کے بعد 3 سال کے لیے ڈرامہ انڈسٹری سے دور رہنے کے بعد 2017سے دوبارہ اپنی خوبصورت اداکاری کے جوہر دکھانا شروع کر دیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں