زمین ڈاٹ کام

زمین ڈاٹ کام کے زیراہتمام زمین اوپل لاہورمیں رنگا رنگ فیملی پراپرٹی گالا کا انعقاد

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام کی جانب سے زمین اوپل لاہور میں رنگا رنگ فیملی گالا کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کو زمین اوپل، زمین آورم اور زمین قواڈرینگل میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مکمل معلومات فراہم کی گئیں ۔ فیملی گالا میں زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز لاہور لئیق احمد چوہدری، ڈائریکٹرز پراجیکٹ سیلز لاہور باسل حفیظاور علی ریحان سمیت زمین ڈویلپمنٹس کے اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔زمین اوپل کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہیں۔

بہترین لوکیشن اور غیر معمولی ترقی کی صلاحیت کے ساتھزمین اوپل، لاہور کے ان کامیاب ترین منصوبوں میں سے ایک بننے کا پاببد ہے جو حالیہ برسوں میں متعارف کرائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ منصوبہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے منظورشدہ ہے۔ پروجیکٹ کی مقامیت اور آسان اقساط میں ادائیگی اسے سنجیدہ خریداروں اور سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کا بہترین موقع بناتا ہے۔
زمین  ڈاٹ کام
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز لاہور لئیق احمد چوہدری نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ صارفین کو نہ صرف محفوظ اور قابل اعتماد سرمایہ کاری کے ہر ممکن مواقع فراہم کئے جائیں بلکہ فیملیز کے لئے موسم سرما کی مناسبت سے صحت افزاء تفریحی سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جائے۔زمین اوپل میں منعقد ہونے والا فیملی گالا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
جاری کردہ: زمین میڈیا (پرائیوٹ) لمیٹڈ

اپنا تبصرہ بھیجیں