زمین ڈاٹ کام

زمین ڈاٹ کام کا لاہورمیں کامیاب پراپرٹی سیلزایونٹ کا انعقاد،شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

لاہور ( عکس آن لائن) پاکستان کے موثر ترین رئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام کی جانب سے لاہور کے نجی ہوٹل میں پراپرٹی سیلز ایونٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ایونٹ میں 45 سے زائد سرمایہ کاری کے منصوبے بھی پیش کیے گۓ جن میں بیچ ریسورٹ باےُ ایُکون، جناح سکویُر ریزیڈینشل اپارٹمنٹس اور اربن پریمیم ریزیڈینسز شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ایونٹ میں پیش کردہ منصوبوں کے مارکیٹنگ اورسیلز کے حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہیں.پراپرٹی سیلز ایونٹ کے شرکاء کو بہترین ڈیلز اور ڈسکاونٹس بھی دیے گئے۔

ایونٹ میں زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز(لاہور) چوہدری لئیق افتخار،ڈائریکٹرز پراجیکٹ سیلزلاہورباسل حفیظ،حافظ عثمان،علی ریحان سمیت دیگراہم عہدیداران نے شرکت کی ۔اس موقعے پر ریسیڈنسی ون اور بی۴۵ منصوبوں کا بھی افتتاح کیا گیا.

‎ زمین ڈاٹ کام کے سینئرڈائریکٹرسیلز(لاہور) چوہدری لئیق افتخار کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام نے پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں نئے رحجانات متعارف کروائے ہیں جس سےانڈسٹری کو فائدہ ہوا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم اس ایونٹ سے رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں قابل اعتماد اور منافع بخش سرمایہ کاری کےمواقع سامنے لاتے ہی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں