زمین ڈاٹ کام نے کراچی کے نئے پراپرٹی منصوبے رومی آئیکون کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے

کراچی(عکس آن لائن)پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام نے جناح ایونیو کراچی پر نئے تعمیراتی منصوبے رومی آئیکون کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے ہیں۔ اس حوالے سے کراچی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز ساؤتھ طحٰہ محمود ، ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز ساؤتھ آغا اسرار، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹرز پراجیکٹ سیلزشعیب انیس، اصغر علی , سلطان محمود ،رومی بلڈرز کے سی ای اوز فرحان رومی اور فہیم رومی سمیت دیگر عہدیداران شریک ہوئے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز ساؤتھ طحٰہ محمود نے کہا کہ چھبیس منزلہ رومی آئیکون عالمی معیار کی رہائشی سہولیات کا حامل جدید منصوبہ ہے جس میں کی جانے والی سرمایہ کاری نہایت منافع بخش ہو گی۔اپنی منفرد سہولیات اور پُرکشش لوکیشن کی بدولت رومی آئیکون کراچی کی پراپرٹی مارکیٹ میں اپنی مثال آپ ہو گا۔
سی ای او رومی بلڈرزفرحان رومی اور فہیم رومی کا کہنا تھا کہ تمام تر متعلقہ اداروں سے منظور شدہ رومی آئیکون میں شاندار اپارٹمنٹس سمیت پینٹ ہاوس بھی موجود ہو گا۔ جناح ایونیو کے اب تک کے سب سے بلند منصوبے رومی آئیکون کے تمام اپارٹمنٹس کو سٹیٹ آف دی آرٹ عالمی معیار کی جدید سہولیات فراہم کرکے کراچی کی پراپرٹی مارکیٹ میں ایک منفرد مثال قائم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں