سبز کھادوں

زمینوں میں نامیاتی مادے کی مقدار بڑھانے کےلئے دیسی یاسبز کھادوں کے استعمال کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں، زمینداروں اور کسانوں کو زمینوں میں نامیاتی مادے کی مقدار بڑھانے کےلئے دیسی یاسبز کھادوں کے استعمال کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار وزمیندار فصلوں کو زیادہ سے زیادہ پیداوار کے حصول اور فی ایکڑ رقبہ سے بہترنتائج حاصل کرنے کے لئے زمین میں نامیاتی مادہ کی مطلوبہ مقدار کو یقینی بنائیں کیونکہ اگرزمین میں نامیاتی مادوں کی مقدارکم ہوگی تو زمین کی پیداواری صلاحیت بھی بری طرح متاثر ہوسکتی ہے جبکہ دیگر کھادوں کے استعمال کے خاطر خواہ فوائدبھی حاصل نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کے حصول کےلئے گوبر کی گلی سڑی کھاد تین سے چار ٹرالی فی ایکڑ ضرور ڈالنی چاہئیے نیز اگر ممکن ہوتو سبز کھاد کا استعمال بھی کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ سبز کھاد والی اہم زرعی اجناس میں گوارہ، جنتر، برسیم، سینجی کی فصلات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ا ن فصلات کوروٹا ویٹرکے ذریعے زمین میں دبا کر اس کے 30 سے 35دن بعدکاشت کے لئے زمین تیار کرنے کے انتہائی مفیدنتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں