حلیم عادل شیخ

زرداری مافیا کے سامنے جو بھی آیا اسے ہٹا دیا گیا، حلیم عادل شیخ

کراچی (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ زرداری مافیا کے سامنے جو بھی آیا اسے ہٹا دیا گیا، بی بی کے بھائی مرتضی بھٹو کو بھی راستے سے ہٹا دیا گیا ، میں ان کو بے نقاب کرتا ہوں اس لیے مقدمات بنائے جارہے ہیں، مجھ پر 34 سال اور 30 سال پہلے کے واقعات کے مقدمات درج کیے گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عدالتی حکم پر تفتیش میں تعاون کیلئے گیا تھا گرفتار کرلیا گیا جبکہ مجھے کھانا اور ادویات نہیں دی گئی، تین بجے رات تک نشئی ملزمان کو حوالات میں رکھ دیا گیا ۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آصف زرداری کے اطمینان کیلئے مجھے موبائل میں ڈال کر تصویریں بنوائی گئیں، میرے خلاف کیس ڈسچارج کردیا گیا جس پر سسٹم کے وزیر نے بڑی گالیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا سورج غروب ہوچکا ہے، پہلے شریف گئے اب کی باری زرداری کی ہے کیونکہ عمران خان سندھ آرہے ہیں، سندھ میں نہ دوائی، نہ کتاب ہے ، نہ راستہ ہے کچھ نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں