لاہورہائیکورٹ

زبانی معاہد ے کے وقت گواہوں کاموجودہونالازمی ہے، گواہوں کے بغیر زبانی معاہدے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں

ملتان (نمائندہ عکس) لاہورہائیکورٹ ملتان بینچ نےزبانی معاہدے کی قانونی حیثیت سے متعلق بڑا قانونی نکتہ طے کر تے ہوئے کہا ہے کہ زبانی معاہد ے کے وقت گواہوں کاموجودہونالازمی ہے، گواہوں کے بغیر زبانی معاہدے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ لاہورہائیکورٹ ملتان بینچ کا74 سالہ پرانے زمینی تنازع کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے ساہیوال میں157 کنال اراضی کا زبانی معاہدے سے حکم نامہ جاری کیا۔

عدالتی فیصلے میں بتایا گیا کہ درخواست گزار کے مطابق9 ہزار روپے میں زمین کو زبانی معاہدے میں خریدا،کیس میں زبانی معاہدے کا کوئی گواہ ہے نہ ہی کوئی دستاویزی ثبوت موجود ہے،درخواست گزار ٹرائل کورٹ میں کوئی بھی گواہ پیش کرنے میں ناکام رہا۔ عدالت نے کہا کہ زبانی معاہد ے کے وقت گواہوں کاموجودہونالازمی ہے۔ عدالت نے شہری سعیداحمدکی نظرثانی کی درخواست مستردکردی اور کہا کہ زبانی معاہدے پر گواہوں کا نہ ہونا ایسا معاہدہ ہے جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ عدالت نے سپریم کورٹ کے فیصلوں کو بھی عدالتی آرڈر کا حصہ بنایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں