چینی وزارت دفاع

زانگ نان قدیم زمانے سے چین کی سرزمین رہا ہے، چینی وزارت دفاع

بیجنگ (عکس آن لائن) چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان وو چھیئن نے بھارت کے نام نہاد ” ارونا چل پردیش “کے ہندوستا ن کا اٹوٹ حصہ ہونے کے دعوے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ زانگ نان علاقہ قدیم زمانے سے چین کا حصہ رہا ہے۔

جمعرات کے روز وو چھیئن نے کہا کہ دوسرے ممالک کے درمیان تنازعات بھڑکانے سے اپنے ذاتی مفادات کی تکمیل میں امریکہ کا ریکارڈ بہت خراب ہے اور بین الاقوامی برادری یہ واضح طور پر دیکھ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اور بھارت کے پاس سرحد سے متعلق اچھے میکانزم اور مواصلاتی ذرائع موجود ہیں۔ دونوں فریق بات چیت اور مشاورت کے ذریعے سرحدی مسئلے کو مناسب طریقے سے حل کرنے کی صلاحیت اور خواہش رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں