زارااکبر

زارااکبر برطانیہ میں کوروناکی نئی لہر میں شدت آنے کے باعث ایک بار پھرگھرمیں محصورہو گئیں

لاہور(عکس آن لائن) برطانیہ میں مقیم نامور اداکارہ زارااکبر کوروناکی نئی لہر میں شدت آنے کے باعث ایک بار پھرگھرمیں محصورہو گئیں۔ اداکارہ زارااکبراپنے ایک پراجیکٹ کے سلسلہ میں لندن میں مقیم ہیں اور حالیہ دنوںمیں کوروناوباءکی دوسری لہر میں شدت آنے کے بعد اپنے گھرساﺅتھ ہال میں محصورہو گئی ہیں۔ زارا اکبر نے بتایا کہ کورونا وباءکے باعث بے پناہ ہلاکتیں ہو رہی ہیں اور ہر طرف خوف کا عالم ہے ۔صرف ضروری خریداری کے لئے باہر جاتی ہوں اور زیادہ تر وقت گھر میں ہی گزرتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان ،اپنے گھروالوں اور دوستوںکی بہت یاد آتی ہے اورمیںان کی یادوں کے سہارے ہی اپنے دن گزاررہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ جلد پاکستان واپس آکر شوبز سر گرمیوں کا آغاز کروں گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں