ریونیو

ریونیو میں اضافہ معاشی استحکام کا ضامن، ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، خادم حسین

لاہور( عکس آن لائن )سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ خادم حسین نے کہا ہے کہ 11ماہ کے دوران 4143ارب کے ٹیکسز جمع ہونا اور ایف بی آر کی وصولیوں میں رواں مالی سال کے دوران18فیصد اضافہ حکومت کے معاشی استحکام کا بین ثبوت ہے حکومت معاشی استحکام کے بعد مہنگائی کے خاتمہ کیلئے اقدامات کرے تاکہ عوام کو ہوشربا مہنگائی سے نجات مل سکے۔انہوںنے وزیر خزانہ کی جانب سے آئند بجٹ میں ٹیکس نہ بڑھانے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس دہندگان پر ٹیکسوں کے بوجھ میں کمی لائی جائے اور جو شعبہ جات ٹیکسز سے باہر ہیں ان کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے تاکہ پرانے ٹیکس دہندگان پر ٹیکسوں میں کمی ہوسکے ۔۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ وزیر خزانہ کی طرف سے آئند ہ سال ٹیکس آمدن میں ایک ہزار ارب (ایک کھرب) اضافہ چیلنج ہوگا ۔کاروباری برادری کے بھر پور تعاون سے وزیر خزانہ موجودہ ٹیکس گزاروں اور عوام پر بوجھ بڑھائے بغیر ٹیکس گزاروں کی تعداد میں اضافہ اور میعشت کے سائز میںاضافہ کرکے ریونیو میں ایک کھرب روپے کا اضافہ کرنے میں کامیاب ہوگئے تو ملکی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔کاروبار میں آسانیاں پیدا کرکے اور کاروباری لاگت میں کمی کرکے زیادہ بہتر نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں