ریونیو سروسز

ریونیو سروسز کی فراہمی میں تعطل ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل فیروزوالہ

فیروزوالہ( نمائندہ عکس آن لائن)اسسٹنٹ کمشنر تحصیل فیروزوالہ چوہدری مظہر علی سرور نے کہا کہ ریونیو سروسز کی فراہمی میں تعطل ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ریکارڈ کی درستگی، فرد اجراء انتقالات کا اندراج، ڈومیسائل کے مسائل اور دیگر متفرق درخواستوں پر فوری حل کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے فوری خدمت لوگوں کی راہنمائی، آگاہی اور خصوصاً ریونیو سے متعلقہ معاملات کی بہتری کیلئے جو احکامات جاری کیے ان کا مقصد لوگوں کے دیرینہ مسائل کا حل ہے۔

ان خیالات کا اظہار کچہری فیروزوالہ میں لگائی جانے والی کھلی کچہری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر چوہدری مظہر علی سرور نے خود ہر سائل کی درخواست وصول کرکے موقع پر ہی ان کا حل یقینی بنایا انہوں نے ریونیو کے بارے میں آنے والی درخواستوں اور کام میں جان بوجھ کرنے دیر کرنے پر ملازمین کی سرزنش بھی کی مجموعی طور پر تیس سے زیادہ موصول ہوئی ان درخواستوں پر احکامات جاری کرکے متعلقہ افسران کو فوری کاروائی کرنے کا حکم دیا

انہوں نے ریونیو افسران کو ہدایت کی کے وہ عوام کے ریونیو سے متعلقہ شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں سائلین کو دفاتر کے بار بار چکر لگانے سے نجات دلائیں۔ کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں