علامہ اقبال اوپن یو نیورسٹی

ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یو نیورسٹی ساہیوال نے دا خلوں کے سلسلہ میں اوپن ڈے سیمینار کا انعقاد کیا

ساہیوال(نمائندہ عکس آن لائن) ڈاکٹر محمد انیس ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یو نیورسٹی ساہیوال نے دا خلوں کے سلسلہ میں قائد اعظم اکیڈمی برائے ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ ساہیوال میں دا خلہ مہم کے سلسلہ میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے اوپن ڈے سیمینار میٹرک سے پی ایچ ڈی تک کا انعقاد کیا جس میں وائس چا نسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم، ڈائریکٹر ریجنل سر وسز انعام اﷲ شیخ اور کوارڈنیشن آفیسر میجر راجہ عمر یونس نے شر کت کی۔

اس مو قع پر تنویر احمد پر نسپل قائد آعظم اکیڈمی برائے ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ نے وائس چانسلر ڈاکٹر عبد القیوم ضیاء کا پر تپاک استقبال کیا ۔ وائس چانسلر ڈاکٹر عبد القیوم ضیاء نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تعلیمی پروگرامزکی افادیت بیان کی اور دا خلہ پالیسی میں بتایا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد پاکستان کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے جس میں طلباء کی تعداد ایشیا میں دوسرے نمبر ہے ۔

یہ طلباء کا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پروگرامز پر اعتماد کا اظہار ہے اس کے علاوہ انہوں نے فیسو ں میں رعایت کے متعلق بھی تفصیلی روشنی ڈالی اور معززین علاقہ تعلیمی کمیونٹی کو دا خلہ مہم میں بھر پور کردار ادا کر نے کے بارے میں آگاہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں