امریکی صدر

روس کے ساتھ جوہری معاہدے کے خواہاں ہیں،امریکی صدر

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس کے ساتھ جوہری معاہدے کا خواہاں ہے۔ روسی صدر ولادی میر پوتین کا گروپ سات کیاجلاس میں شرکت کی دعوت منطقی امر ہے۔امریکی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ بہت سے مسائل پربات کرنا ہے۔

اگرچہ روسی صدر کا طرز عمل اچھا نہیں مگر گروپ سیون کو پوتین کی ضرورت ہے۔ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روسی صدر کی گروپ سیون کے اجلاس میں موجودگی بہت سے مسائل کے میں مددگار ہوسکتی ہے۔ سات ممالک برطانیہ، کینیڈا، فرانس ، جرمنی، اٹلی جاپان اورامریکا پر مشتمل گروپ ایک چھوٹا گروپ ہے۔ اس کے ارکان کا اجلاس میں غیر حاضر رہنا اس کی سرگیوں کو متاثر کرسکتا ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پوتین کے ساتھ بہت سے مسائل پربات کرنیہے۔ ہمارے پاس ضائع کرنے کے لیے وقت نہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں