شام کی صورتحال

روس، فرانس اور جرمنی کے رہنماؤں کے ساتھ شام کی صورتحال پر بات چیت کریں گے، ترک صدر

انقرہ (عکس آن لائن ) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ وہ روس، فرانس اور جرمنی کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتوں میں شمال مغربی شام کی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔

ازمیر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شام کی سرکاری فوج کی جانب سے جسے روس کی حمایت حاصل ہے باغیوں کے زیر قبضہ آخری علاقے پر فوجی طاقت کے استعمال کے نتیجے میں تقریبا دس لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔اس سے پہلے اقوام متحدہ نے خبردار کیا تھا کہ ادلب میں کشیدگی میں اضافے سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے اور ان خطرے کے پیش نظر فوری جنگ بندی پر زور دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں