رواں مالی سال

رواں مالی سال کے دوران تمباکو کی برآمدات میں 53.96فیصد اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) جاری مالی سال کے دوران تمباکو کی برآمدات میں 53.96فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں جولائی تا اپریل 2019-20ء کے دوران تمباکو کی برآمدات کا حجم 29.567ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران تمباکو کی برآمدات سے 19.204ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

اسی طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران تمباکو کی قومی برآمدات میں 10.363ملین ڈالر یعنی 53.96فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق بالحاظ وزن تمباکو کی برآمدات 33.05فیصد کے اضافہ سے 8349میٹرک ٹن کے مقابلہ میں 11ہزار108میٹرک ٹن تک بڑھ گئیں ۔ رپورٹ کے مطابق اپریل 2020ء کے دوران تمباکو کی برآمدات 36.06فیصد کی کمی سے 0.851ملین ڈالر تک کم ہوگئی ہیں جبکہ اپریل 2019ء کے دوران تمباکو کی برآمدات سے1.331ملین ڈالرزرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

اسی طرح مارچ 2020ء کے مقابلہ میں اپریل 2020ء کے دوران تمباکو کی برآمدات میں 69.50فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ مارچ 2020میں تمباکو کی برآمدات کا حجم 2.790ملین ڈالر رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں