ملکہ برطانیہ

رواں سال ایسٹر ہم میں سے بہت سے لوگوں کیلئے مختلف ہوا ، ملکہ برطانیہ

لندن (عکس آن لائن) برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے رواں سال ایسٹر ہم میں سے بہت سے لوگوں کے لئے مختلف ہوا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ملکہ الزبتھ جو چرچ آف انگلینڈکی علامتی سربراہ بھی ہیں نے عیسائی مقدس دن کے موقع پر اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ ایسٹر منسوخ نہیں کیا گیا لیکن اس سال ایسٹر ہم سب کے لیے مختلف ہوا کیونکہ الگ الگ رہنے سے ہی ہم دوسروں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ رواں سال ایسٹر کی تقریبات نہیں ہوئیں کیونکہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے چرچ کی خدمات پر پابندی سمیت تمام سماجی اجتماعات پر پابندی تھی ۔ واضع رہے کہ گزشتہ دنوں 93سالہ ملکہ الزبتھ نے اپنے 63 سالہ دور حکومت کا پانچواں ٹیلیویژن خطابکرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر برطانیہ مقفل اور خود کو الگ تھلگ کرنے کے معاملے میں ثابت قدم رہا توکورونا کو مات دے سکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں